4 مئی 2014 - 19:57
صہیونی فوج میں اخلاقی بے راہ روی کا اضافہ

غاصب صہیونی فوج میں اخلاقی بے راہ روی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کی ویب سائیٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں سامنے آنے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ فوج میں ستائیس سے زیادہ جنسی تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ گذشتہ پورے سال کے دوران بائیس ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ صہیونی اخبار کی اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی فوج کے داخلی انٹیلیجنس ادارے نے فوج کے اندر پھیلتی ہوئی ان برائیوں کو کنٹرول کرنے کے لئےسخت اقدامات انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲